آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام ’آئرس‘ متعارف

اسلام آباد(اُمت نیوز)نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام ’آئرس‘ متعارف کرا دیا۔
نادرا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئرس نظام انگلیوں کے نشانات، چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں سے منسلک کیا جائے گا۔
نادرا کے مطابق آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
آنکھ کی پُتلی کے گرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی، کم عمری میں کیا گیا اسکین بھی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔