انقرہ (اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں لیماک ہولڈنگ کے بورڈ کی سربراہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی کمپنی کی سربراہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، دورے کا مقصد منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی کمپنی کی سربراہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گی، دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانا ہے، ترکیہ کمپنی کی سربراہ نے گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کیں، گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ خواتین کو تعلیم اور کیریئر کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔