گوجرانوالہ: عدالت کا پرویزالہٰی کو کرپشن کے 2 مقدمات سے بری کرنیکا حکم

گوجرانوالہ (امت نیوز) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو کرپشن کے دو کیسزبری کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کے سینئرسول جج محمدافضل نےاینٹی کرپشن کےمقدمہ نمبر6/23اور7/23 کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کا حکم صادر کیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو ريجنل اينٹی کرپشن ہيڈ کوارٹر سے لاکر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرويزالہیٰ کو گزشتہ رات اينٹی کرپشن کی ٹيم نے لاہور سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ منتقل کيا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو عدالت سے کرپشن کے مقدمے میں بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس نے پرویزالہیٰ کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔