ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی کو معطل ہوگئی ، 3 افراد ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا، انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔ بارشوں کے نتیجے میں اب تک تین ہلاکتیں اور زحمی افراد کی تعداد 20 سے زائد رپورٹ کی گئی ہے، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے جاپان بھر کی فلائیٹس کنسل ہوگئی ہیں۔
اس صورتحال میں بُلٹ ٹرین کوعارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جسے بعد میں بحال کر دیا گیا ہے، ہزاروں مسافر اب بھی اسٹیشنوں اور ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوا، نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے جبکہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی بھی اطلاعات ہیں۔ پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے اعلانات کئے جارہے ہیں کہ لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں۔