گوجرانوالہ(امت نیوز) تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو کرپشن کے دو کیسزمیں بری ہونے کے بعد ایک اور مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی کوپنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس میں محکمہ اینٹی کرپشن نےتیسری بارگرفتارکیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں گریڈ17کی12غیرقانونی بھرتیاں کیں،جو جعلی ثابت ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں ناکام امیدواروں کوبھرتی کیاگیا، جبکہ بھرتیوں میں گھپلوں کیلئےجعلی ٹیسٹنگ سروسزکی خدمات لی گئیں۔ دریں اثنا گوجرانوالہ کے سینئرسول جج محمدافضل نےاینٹی کرپشن کےمقدمہ نمبر6/23اور 7/23 کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کا حکم صادرکیا تھا۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو ريجنل اينٹی کرپشن ہيڈ کوارٹر سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔