کوئٹہ(امت نیوز) کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، زخمی کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔