کراچی (امت نیوز)گلشن اقبال سے رینجرز کا ریٹائرڈ اہلکار پراسرار طور پرلاپتا ہوگیا،سندھ ہائیکورٹ نے سلطان محمود کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنیکا حکم دیدیا،سندھ ہائی کورٹ میں رینجرزکے ریٹائرڈ اہلکارکی اہلیہ نے دہائیاں دیں کہ سلطان محمود کو چشتی نگرسے موٹر سائیکل سمیت لاپتا کردیا گیا۔
چھوٹے بچے ہیں شوہرکو تلاش کرنے کیلئے کہاں جائیں،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اللہ پربھروسہ رکھیں پولیس سراغ لگا لے گی،عدالت نے سلطان محمود کا سراغ لگانے کیلئے جے آئی ٹی بنانے،رینجرزحکام کو پولیس سے تعاون کا حکم دیا اوردو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔