پشاور: گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

پشاور(امت نیوز) جہانگیر آباد یونیورسٹی روڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افرد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق جہانگیرآباد میں چھت گرنے کے واقعہ میں 2 بچے جاں بحق  اور 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو 1122 نے 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ملائکہ نور اور 2 سالہ محمد عمر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مسما (ر) عمر 25 سال، مسکان عمر 8 سال، کائنات عمر 4 سال اور خوکلا عمر 5 سال شامل ہیں۔