گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

 

گوجرانوالہ ( اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرنے والوں میں 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں، چاروں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
پارٹی چھوڑنے والوں میں این اے 77 خرم دستگیر کے مدمقابل انتخاب لڑنے والے چودھری صدیق مہر، این اے 78 سے ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے علی اشرف مغل نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
امیدوار پی پی 61 سرفراز مہر اور پی پی 59 سے سردار حق نواز نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔