اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےجا کر تفشیش کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو انسداد دہشتگردی کے 4مقدمات کیلئےجے آئی ٹی نے آئندہ سماعت سے قبل طلب کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کے گھر جا کر تفتیش کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یاددہانی کے سمن بھی بھجوا دئیے گئے،عمران خان کو 7 مقدمات میں 31مرتبہ سمن بھجوائے جا چکے ہیں،عمران خان کو انسداد دہشتگردی کے 4مقدمات میں طلب کیا گیا تھا۔
قانون کے مطابق ملزم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔