مردان،9 مئی کے مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل

 

مردان (اُمت نیوز)مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل کر دیئے گئے۔مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا،

محکمہ تعلیم مردان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری سکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں،معطل ہونے والے سرکاری سکول کے ملازمین پر تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہیں ،

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی فیصلے کے آنے تک ملازمین معطل رہیں گے ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصاویر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔معطل ہونے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین کے نام یہ ہیں،وکیل خان گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ کلے،محمداسماعیل pstگورنمنٹ پرائمری سکول خان میاں کلے ڈاگئی،امیرحمزہ pstجی پی ایس بارو شہبازگڑھی،طارق شاہ CTگورنمنٹ ہائی سکول سکندرے مردان،شیرشاہ چوکیدارجی ایچ ایس ہادی کلے تحت بھائی اورشکیل احمد pstجی پی ایس طاؤس طارق آباد۔