عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو بڑا عہدہ دے دیا

خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)سابق وزیر دفاع اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے پرویز خٹک کے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفے کے بعد عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سے مذاکرات کیلئے عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے رکن پرویز خٹک کی جانب سے اچانک پی ٹی آئی صدارت سے استعفے کےبعد عمران خان نے حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا ہے ۔