لاہور(اُمت نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا اور بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں جس کی بنیاد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز نے پرویز الٰہی کے ساتھ مل کرپنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالا کی عدالت سے دو کیسز میں بری ہونے کے بعد پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔