ترکی (اُمت نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترک اور غیر ملکی مبصرین نے دیکھا کہ ترک صدر اردوان، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے، پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ محبت اور احترام کا اس سے زیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے 2016ء میں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سے گواہ بننے کی درخواست کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیا گیا تو ترک عوام نے اپنے لیڈر کی پاکستانی لیڈر کے لیے چوائس پر زوردار تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔