لاہور: تحریک انصاف کے رہنما رضا نصراللہ گھمن نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک بھر میں پیش آنے والے دلخراش واقعات نے افسردہ کر دیا۔ کچھ وقت کیلیے سیاست سے کنارہ کشی اختیارکررہا ہوں۔ملک و قوم کی بہتری کیلیے کام کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ نصر اللہ گھمن مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔