چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا، فائل فوٹو
چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا، فائل فوٹو

عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بج کر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلیے اس کی عمر19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

19جون کو ذی الحج کا چاند نظرآنے کا قوی امکان ہے، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔