لاہور:تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف چاہے 100 کیس بھی بنا لیں، تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میرا پیغام ہے ، دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں۔ حق اور سچ کی لڑائی میں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ جتنے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں سب ناکام ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دو مقدمات میں عدالت سے رہائی کے بعد گوجرانوالہ سے تیسرے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔