لاہور(امت نیوز) کرپشن کے تیسرے مقدمے میں گرفتارتحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اصل کارروائی کرنیوالوں کوپیغام ہےہم فوج کیخلاف نہیں ہیں،ساتھ بیٹھیں اوربتائیں ملک کوآگےکیسےلےکرجاناہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج ہمارااپناادارہ ہے،اکھٹےملک کی ترقی کیلئےکام کریں گے،فوج کو نقصان پہنچانے والوں سےہماراکوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزارکیسزبنالیں پھربھی کوئی فرق نہیں پڑےگا،حق اورسچ کی آوازبلند کرتےرہیں گے۔
پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا ہو، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھےسونے نہیں دیتے، جتنی مرضی کیسزبنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔