چوہدری پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنےکا حکم

لاہور(امت نیوز) مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنےکا حکم دےدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کیخلاف ناجائزبھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کی جسمانی ریمانڈکی استدعامستردکردی اورپرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنےکا حکم دےدیا۔ جس کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چودھری پرویزالہٰی کیمپ جیل لاہور منتقل کر دیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں،پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ اُمیدواروں کو ریکارڈمیں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ بھرتی کےعمل میں گھپلوں کے لیےجعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں ،اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں۔ بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔