لاہور(اُمت نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئےوزیراعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا،مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات جاری ہے ، ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان سمیت معاشی صورتحال پر مشاورت ہوئی،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا،وزیراعظم میاں شہباز شریف آمدہ بجٹ سے متعلق تفصیلات سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان عوامی ریلیف کے اقدامات بارے اپنی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے،مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کی رہائشگاہ سے سردار ایاز صادق سے تعزیت کیلئے جائیں گے۔