ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گر گئیں

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے جبکہ شازیہ عباس، سابق ایم این اے رانا نذیر نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی کی جانب سے خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک درجنوں اہم رہنما اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے قافلے سے الگ ہو گئے۔

ملتان سے سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے،کبھی جلاﺅ گھیراﺅ کا حصہ نہیں رہی،9 مئی کو ہونیوالے جلاﺅ گھیراﺅ کی مذمت کرتی ہوں،ان کا کہناتھا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ سیاست کو جاری رکھ سکوں۔

دوسری جانب پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں،9 مئی کو عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہوئی تھی،دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا،شازیہ عباس کاکہناتھا کہ املاک کو نقصان پہنچانا کسی مذہب یا معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔

ادھرسابق ایم این اے رانانذیر کا کہنا تھا کہ ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگائی گئی جس پر شرمندہ ہیں، 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں۔