کراچی : پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 13 ٹاؤنز کےلیے پیپلز پارٹی کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میئر کراچی کے لیے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان عبداللّٰہ مراد امیدوار ہوں گے۔
نثار کھوڑونے کہاکہ لیاری ٹاؤن چیئرمین کیلیے ناصر کریم بلوچ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد اقبال ہنگورو امیداوار ہوں گے۔
کورنگی ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلئے ایم نعیم شیخ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے زرین اعوان امیدوار ہوں گی۔
صفورا ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلئے کلیم اللّٰہ عرف راشد خاصخیلی اور وائس چیئرمین کیلئے عبدالحق بلوچ امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
چنیسر ٹاؤن چیئرمین کیلئے فرحان غنی اور وائس چیئرمین کیلئے محمد شہزاد عرف ندیم خیالی امیدوار ہوں گے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلیے لالہ عبدالرحیم اور وائس چیئرمین کیلئے عمران بروہی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ماڑی پور ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلئے ہمایوں خان جبکہ وائس چیئرمین کیلئے آصف کوثر امیدوار ہوں گے۔
مورڑو میربحر ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلئے علی اکبر جبکہ وائس چیئرمین کیلئے شوکت بلوچ امیدوار ہوں گے۔
بلدیہ ٹاؤن کیلیے چیئرمین کےلیے عبدالکریم آسکانی جبکہ وائس چیئرمین کیلئے عجب خان سواتی امیدوار ہوں گے۔
منگھوپیر ٹاؤن کیلیے چیئرمین کےلیے حاجی نواز بروہی جبکہ وائس چیئرمین کیلئے محمد عارف امیدوار ہوں گے۔
اورنگی ٹاؤن کیلیے چیئرمین کیلئے جمیل ضیا جبکہ وائس چیئرمین کےلیے عافان صغیر صدیقی امیدوار ہوں گے۔
ملیر ٹاؤن کیلیے چیئرمین کےلیے جان محمد بلوچ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے مزمل شاہ امیدوار ہوں گے۔
ابراہیم حیدری ٹاؤن کیلیے چیئرمین کےلیے نذیر بھٹو جبکہ وائس چیئرمین کیلئے رفیق جت امیدوار ہوں گے۔
گڈاپ ٹاؤن کیلیے چیئرمین کےلیے طارق عزیز بلوچ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے جام محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے۔