جنوبی وزیرسان (امت نیوز) جنوبی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا، اس دوران ایک جوان جام شہادت نوش کر گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 30سالہ محمد صابر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا،علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیااور 2دہشتگرد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔