جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کا نام بھی جیو فینسنگ میں آ گیا

لاہور (امت نیوز)  نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کوجناح ہاؤس  اوردیگر سرکاری تنصیات پر جلاؤ گھیراؤاور توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ بی بی کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا ہے، علیمہ بی بی نو مئی کے واقعہ میں وہاں موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علیمہ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا، اگر وہ پیش نہیں ہوتیں تو ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔