کراچی (اُمت نیوز) پاکستان میں آسٹریلین طرز کی پچز بنانے کیلئے آسٹریلیا سے درآمد کی گئی مٹی سے نیشنل سٹیڈیم میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پرانی مٹی ہٹا کر نئی پچز پر کام کیا جا رہا ہے، کینگروز کے دیس سے منگوائی گئی مٹی ڈال کر باؤنسی وکٹس بنائی جائیں گی جس کیلئے پچز کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر 2 پچز کی مٹی کو آسٹریلوی مٹی سے تبدیل کیا جائے گا، یہ مٹی سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلیا سے منگوائی تھی، پاکستان کے دیگر سٹیڈیمزکی پچز کو بھی معیاری بنانے کیلئے آسٹریلین مٹی ڈالی جائے گی۔