بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پنجاب پولیس ایپ متعارف

 

لاہور(بیورورپورٹ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس سروس ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس سروس ایپ اینڈ رائیڈ اور IOS سسٹمز دونوں کیلئے دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی مشکل کی صورت میں پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کوئی بھی پاکستانی اس ایپ کے ذریعے مدد کیلئے براہ راست اپنی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔