اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزرا اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔