لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیرقانونی قرار دیدی اور فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ سنایا،عدالت نے کہاکہ شاہ محمود قریشی رہائی کے 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کوبیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
شاہ محمود آئین وقانون کے مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں ، پرامن احتجاج کر سکیں گے ،توڑپھوڑ،جلاﺅ گھیراﺅ کے احتجاج سے دور رہیں گے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔