لاہور: جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو مضبوط بنانے اور نئے لوگ شامل کرنے کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
تحریک انصاف چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی لانے کیلیے جہانگیر ترین نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں عون چودھری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، کمیٹی ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔
ترین گروپ نے خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک سمیت دیگر شخصیات کو شامل کرنے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ہی رابطے میں ہیں، سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان گروپ کے ارکان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔