وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

وزیر اعظم کا آئی ٹی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کیلیے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر آئی ٹی سیکٹر کیلیے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے کر فوری طور پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر کیلئے بڑا پیکیج تیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی، نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے، نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کیلیے اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے پروگرام، خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہو گا۔