مظفر آباد میں کار حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مظفر آباد (امت نیوز)مظفرآباد  میں کار حادثے کے دوران خاتون سمیت دوافراد کے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  مظفر آباد میں کار   پٹہکہ کے قریب رتڑہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، جبکہ دوران سفر کار کھائی میں جا گری ایک خاتون سمیت دوافراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظفرآباد ،  کار نمبر LEF 5503 حادثہ کا شکار ہوئی، حادثے میں ایک خاتون اور محمد مصطفیٰ نامی شخص جان بحق ہو گئے، سیاحوں کا تعلق پنجاب ضلع  ملتان  چاہ نوبت سے بتایا جاتا ہے۔