بغداد (اُمت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔
عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
FM @BBhuttoZardari accompanied by Deputy PM & FM of Iraq @Fuad_Husseein jointly performed the groundbreaking of the new Pakistan Embassy complex in #Iraq today. #PakFMinIraq
🇵🇰🤝🇮🇶 pic.twitter.com/YIg1kTSqCW
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) June 6, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے معاون ہو گا۔