جڑانوالہ کا بھکاری 3کروڑروپے کامالک نکلا

جڑانوالہ(امت نیوز) بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا جس کا بینک ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے۔جڑانوالہ میں بھکاری لاکھوں روپے چھینے جانے پر پولیس ملازمین کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دو پولیس ملازمین نے 7 لاکھ روپے چھینے ہیں۔پولیس اہلکاروں نے پیسے واپس نہ کئے تو مظفر نے عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے بنک سٹیٹمنٹ منگوائی تو بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا ۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ملازمین میرے پیسے واپس کریں۔
بھکاری