جرواں شہروں میں حادثات سے 4 شہری جاں بحق-3زخمی

اسلام آ باد( اسٹاف رپورٹر )ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے،راولپنڈی میں ٹرین کی ٹکر سے شہری جان بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ ہمک کے علا قہ کا ک پل کے قریب روات سے اسلام آ باد کی جانب جا تے ہو ئے آٹے سے لوڈ شدہ ٹر ک نمبر ذZ-8155 کا ر نمبر ABR-940 سے ٹکرا گیا، جس سے کار ڈرائیور خا لد نو از مو قع پر جان بحق ہو یا،، کا ر میں سوار آ ذاد، ظہیر، ذیشان زخمی ہو گئے جبکہ ٹر ک ڈرائیور نیا زالر حمن اورکنڈیکٹر محمد اسحا ق کی بھی موقع پر مو ت واقع ہو گئی، ترجمان ریسکیو عثمان گجر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا اور نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ادھر پولیس نے بھی ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثناءراولپنڈی میں ٹرین کی ٹکر سے شہری جان بحق ہو گیا، ترجمان ریسکیوکے مطابق راولپنڈی کے علاقے ریلوے روڈ سکیم نو میں ایک شخص ریلوے پھاٹک کراس کرتے وقت ریل گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
4/جاں بحق