پشاور(امت نیوز) جنوبی وزیرستان میں امن دہشت گردوں کے ساتھ لڑ کر وطن پر قربان ہونے والے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے ضلع مانسہرہ کے 30 سالہ محمد صابر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد ان کے آبائی ضلع مانسہرہ میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیان کے مطابق پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
سپرد خاک