ڈی جی خان،گاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم،3 جاں بحق

ڈیرہ غازی خان (اُمت نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ جامپور روڈ پر عالیوالا کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے میتیں ہسپتال منتقل کیں جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جاں بحق افراد میں 18 سالہ محمد سعید، 14 سالہ اسد اللہ اور 18 سالہ شیر علی شامل تھے، واقعے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔