اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کسان اتحاد کونسل نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پراسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اہنے وعدے پورے نہ کیے تو دوبارہ احتجاج کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کونسل کی جانب سے کسانوں کو ریلیف دینے کے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
تاہم پاکستان کسان اتحاد کونسل نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پراسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔
چیئرمین کسان اتحاد کونسل چودھری حسیب انور نے کہا کہ پنجاب بھر سےکسان پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئےیہاں پہنچے،تاہم حکومت نے بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہمارا بڑا مطالبہ بجلی ٹیرف پر تھا جس پر حکومتی کمیٹی بن گئی ہے،اس کے علاوہ یوریا کھاد ،سولر پینل اور کم سود پر قرضے دینے کا وعدہ کیا کیا گیا ہے۔
چودھری حسیب انورنے خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کی کال دیںگے۔