باہر سے بندے کو بٹھانا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی مئیر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم چیلنج، جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کیخلاف عدالت میں درخواست دیدی۔

حافظ نعیم الرحمٰن دعویٰ کیا کہ سندھ اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر متنازع قانون سازی کی گئی۔  ان کا مزید کہنا ہے کہ باہر سے بندے کو بٹھانا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ، مئیر منتخب نمائندوں سے ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔جڑانوالہ کا بھکاری 3کروڑروپے کامالک نکلا

جماعتِ اسلامی نے عدالت سے استدعا کہ کہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔