میلبرن: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کاآغاز ہو گیاہے ، آسٹریلیا نے 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے،ڈیوڈ وارنر38،مارنس16رنز پر کریز پر موجود ہیں ۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ڈیوڈ وانر اور عثمان خواجہ نے میدان میں اترکر فائنل میچ کے کھیل کا آغاز کیا ، عثمان خواجہ بھارتی باولر محمد سراج کی گیند پر بھرت کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، وہ کوئی رن بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔