اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں سابق خاتون اول، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی۔