کراچی (امت نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آٹھویں روز سائنس پری میڈیکل گروپ کا باٹنی پرچہ دوم،سائنس جنرل کا کمپیوٹرسائنس پرچہ دوم،ہوم اکنامکس کا کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائلز،آرٹس ریگولراورپرائیویٹ کے سوکس پرچہ دوم،سوشیالوجی پرچہ دوم،آرٹس ریگولرکا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم،نرسنگ پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں کا انگلش نارمل پرچہ دوم لیا گیا۔
ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو نے ڈپٹی کنٹرولرزاہد رشید کے ہمراہ گورنمنٹ کالج فارمین بلاک ایم نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا،اس موقع پرانہوں نے بلاتعطل اورشفاف امتحانی عمل پراطمینان کا اظہارکیا،دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل کالجزسندھ پروفیسرشاداب حسین نے ڈاکٹرقاسم راجپرکے ہمراہ گورنمنٹ نیشنل کالج اورپی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن گورنمنٹ کالج کا دورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
گورنمنٹ نیشنل کالج کے دورے کے موقع پر پرنسپل غیرحاضرپائے گئے جس پرنوٹس لیتے ہوئے ڈی جی کالجزسندھ پروفیسر شاداب حسین نے تمام پرنسپلز کو امتحانات کے دوران حاضری یقینی بنانیکی ہدایت کی۔