اسلام آباد(امت نیوز)جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کی مستقلی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی کارکردگی کے جائزہ لینے کے بعد مستقل کرنے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔
جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی۔جسٹس اقبال کاسی ، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین،جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔
جو ڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مزید چھ ماہ کی توسیع دیدی ہے۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس شاہد خان، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تینوں ججوں کو بطور ایڈیشنل جج کام کرنے کی مزید چھ ماہ کی توسیع دی ۔