کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی، گورنر نے ان کے سائز کا بیڈ بنانے، اپنی جانب سے جنریٹر، یو پی ایس اور 50 ہزار ماہانہ وظیفہ کا بھی اعلان کیا جبکہ طاقتور پاکستان کے تحت ماہانہ راشن فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو پاکستان کی پہچان ہیں،انہیں اگلے بجٹ میں 10 لاکھ امداد دی جائے گی۔
طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو کی رہائش گاہ پر ان کی خیریت دریافت کی،نصیر سومرو کے لئے ان کے سائز کا بیڈ بنانے کے احکامات،ان کےلئے اپنی جانب سے جنریٹر، یو پی ایس اور 50 پزار روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان،نصیر سومرو پاکستان کا فخر ہیں، مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا pic.twitter.com/8MOnmXMVdm
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) June 7, 2023
اس موقع پر نصیر سومرو نے کہا کہ گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج مجھے لگا ہےکہ پاکستان کا بیٹا ہوں، سندھ حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، علاج نہیں کرواسکتا، بجلی جانے پر آکسجن بند ہو جاتی، بہت تکلیف ہوتی ہے۔