لندن (امت نیوز)انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور انہیں ٹیم کے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے،معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا،آل راﺅنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔