کراچی (امت نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں طوفان مزید شدت اختیار کرگیا، جو کراچی کے ساحل سے 1260 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کے گرد 110 تا 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
مزید بتایا کہ سازگار ماحول کے سبب سمندری طوفان آج شام تک مزید شدت اختیار کر جائے گا طوفان کا رخ اس وقت شمال مغرب کی جانب ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ فی الحال پاکستان کی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے کراچی طوفان کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے متعلق بدھ کو جاری تیسرے الرٹ میں کہا تھا کہ طوفان ’بیپر جوئے‘ مزید شدت کے بعد severe cyclone strom میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ’بیپر جوئے‘ کا رخ مسلسل شمال کی سمت رہا، طوفان کا فاصلہ کراچی سے مزید کم ہوگیا، بدھ کی دوپہر تک فاصلہ 1340 کلومیٹر ریکارڈ ہوا تھا۔