ہمبنٹوٹا (نمائندہ اُمت ) سری لنکا نے افغانستان کو سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ابراہیم زدران 22 اور محمد نبی 23 سکور بنا کر سرفہرست رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، سری لنکا کی جانب سے چامیرا نے چار جبکہ ہاسارنگا نے تین شکار کیے۔
سری لنکا نے ہدف باآسانی 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ناسانکا 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرورتنے 56 اور مینڈس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا نے مسلسل دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔