کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی غیر منتخب شخص کو میئر اور چیئرمین منتخب کرانے کے قانون کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظورکرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل کو 13 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا۔
جماعت اسلامی کا درخواست کہنا تھا کہ غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کے لئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔