اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس رینجر اور ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائی کورٹ کے باہر موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے پر گاڑی سے اتار لیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بائیو میٹرک کرائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام اباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر پارٹی رہنما اور کارکن موجود نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے وکیل بیرسٹر گوہرعلی اور نعیم پنجوتھا موجود ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب نہیں دیے۔