واقعہ خیابان سر سید کے علاقے میں پیش آیا ،خواتین نے میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کی کوشش کی ،کارروائی سے باز نہ آنے پر خواتین نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی شروع کر دی ۔
خواتین ایک سرکاری اہلکار کو رکشے میں بٹھا کر ساتھ لے گئی ،اغوا کے دوران خواتین نے کتوں کی نس بندی کیلئے جانے والا انجکشن سرکاری اہلکار کو لگا دیا ۔
پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی اطلاع مل چکی ہے مزید کارروائی جاری ہے ،سرکاری اہلکار پر تشدد اور انجکشن لگائے جانے کے حوالے سے درخواست مل چکی ہے ،اہلکار کو میڈیکل کیلئے اسپتال بھیجا ہے ،میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی کی جائے گی۔