انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو
انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو

سزائے موت پانے والا مجرم پولیس اہلکار 33 سال بعد کراچی سے گرفتار

کراچی: انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی جو 1990 میں پولیس میں بھرتی ہوکر تھانہ بائی جی شریف سکھر میں تعینات تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1990 میں سرکاری ایس ایم جی سے انور کو قتل کیا تھا، ملزم گرفتار ہوا اور ضمانت کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔

حکام نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی، البتہ ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔